فلسطین سے اطہار یکجہتی، بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے، یمن

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی اور برطانوی حملوں کے باوجود بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آگے کیا ہوگا، امریکی اور برطانوی حملوں میں ہم انتہا دیکھ چکے۔
یمن کے حوثیوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں ہماری کارروائیوں کو روکنے کے لئَے فضائی حملے کئے۔
اس حوالے سے یمن کے حوثیوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیل بربریت رکنے تک بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے۔
یمن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٰجیسے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمی آئی حملے روک دیئَے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان