ڈیوڈ وائٹ

پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، ڈیوڈ وائٹ

ویب ڈیسک: سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وائٹ اب آئی ایل ٹی20 کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں، ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،
میرے دل میں پاکستانی کرکٹرز کیلئے ہمیشہ نرم گوشہ رہا، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین پلیئرز دئیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سخت مقابلے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں،
ہمیشہ سے پاکستان کی کارکردگی غیریقینی ہونے کی بات ہوتی ہے مگر نمایاں کرکٹرز کے سامنے آنے کا سلسلہ کبھی نہیں رکتا۔
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ آئی ایل ٹی20 میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت خوش آئند ہے، شاندار مہارت رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی کو یہاں ایکشن میں دیکھنا بڑی خوشی کی بات ہے۔
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ میری اپنی بھی پاکستان سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، میں ایک خوبصورت ملک میں اپنے قیام سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا، ہم پشاور میں ون ڈے میچ سے قبل افغان بارڈر بھی دیکھنے کیلئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق