پرفارمنس

اپنی موجودہ پرفارمنس سے مطمئن نہیں، بابراعظم

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جب فلاپ ہوجاتے ہیں تو سینئر کھلاڑیوں اور کوچز سے بات کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بابراعظم نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ کئی بار ناکام ہوئے لیکن ہمیں ہر چیز کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے،
میں آج جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں، روزانہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ہر وقت ایک نئی منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے تو لوگوں سے بات کرتے ہیں، اپنی نیٹ ویڈیوز دیکھ کر لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں، اپنی غلطیوں پر کوچز اور سینئر کھلاڑیوں سے تجزیہ لیتے ہیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹی ٹوینٹی میچز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا اچھی بات ہے لیکن سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بھی لازم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ میں مشکل پیش آتی ہے، اس کا حل ایک ہی ہے باؤنس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل