عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک: فروری میں بجلی صارفین کومزید جھٹکے لگیں گے، نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختیار کی سربراہی میں ہوئی۔
سی پی پی اے نے بتایا کہ ریفرنس فیول پرائس پانچ روپے چالیس پیسے مقرر کی گئی تھی۔ فروری میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین 42 ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔
نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی ابتدائی منظوری دے دی۔ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت گیارہ روپے فی یونٹ رہی۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی