پی ٹی آئی انٹرا پارٹی

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات پانچ فروری کو ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
انتخابی شیڈول
انٹراپارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی دو فروری شام آٹھ بجے تک وصول کئے جاسکیں گے۔
شیڈول کے مطابق 3 فروری دن 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی، تین فروری شام چھ بجے تک اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
اعلامئے کے مطابق تین فروری رات 10 بجے تک اُمیدواروں کی شکایات وصول کی جائیں گی، چار فروری 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریبونل شکایات کی سماعت کرے گا۔
اسی طرح پانچ فروری صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی اور چھ فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے اُمیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں.

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے