بھنگ کی کاشت کیلئے حکومت کا اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بھنگ کی کاشت کیلئے حکومت کی جانب سے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ کی جانب سے بھنگ کی کاشت کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
اس حوالے سے تیار مسودہ میں درج ہے کہ بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ بھنگ کی فصل ادویات کی تیاری میں بھی مستعمل ہے۔ حکومت کی جانب سے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ مستحسن ہے جس سے نہ صرف غیر قانونی نقل و حمل رک جائیگی بلکہ اس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی