کوئٹہ اور گردونواح میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہا

ویب ڈیسک: وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں شدید سردی کا راج برقرار ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ اور گردونواح میں موسم انتہائی سرد اور خشک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے