پاکستان ایران باہمی تعاون

پاکستان ایران باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئےپرعزم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران تربت اور زاہدان میں رابطہ افسران تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم، وزیرخارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کی،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں،
وزیر خارجہ نے برسلز میں یورپی یونین کے عہدیدران سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں ہیں اور وہ کل یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے بھارتی شہریوں کے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار