ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ویب ڈیسک: ڈالر کو ایک اور جھٹکا ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پر آ گئی۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی کا ریٹ 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 177 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر