قیمتی تحائف کی کم قیمت لگائی،توشہ خانہ کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئِی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا 44 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ احتساب عدالت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک ارب 57 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو غیر ملکی سربراہان سے 108 تحائف ملے، سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے گراف کا جیولری سیٹ بطور تحفہ وصول کیا جو توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا تاہم جمع نہیں کروایا گیا۔
اس تحفے کی قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ ماہر پر بشریٰ بی بی نے اثر ورسوخ استعمال کیا اور سیٹ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا جبکہ گراف جیولری کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ تحفے کی قیمت کا تعین کرنے والے صہیب عباسی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر قیمت کم لگائی۔
تفتیش کے دوران بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو نیب نے 5 نوٹسز بھیجے، جن کے ذریعے گراف جیولری سیٹ منگوایا گیا تاکہ اس کی قیمت کا تعین کیا جا سکے لیکن دونوں تحفہ نہیں لائے۔توشہ خانہ کیس میں‌ 16 گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات