نہانے پر پابندی

شدید خشک سالی ،ہسپانوی شہر میں نہانے پر پابندی کی تجویز

ویب ڈیسک :ہسپانیہ کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے بارسلونا اور اس کے اطراف میں خشک سالی کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے جیمز اور کھیلوں کے مراکز میں نہانے پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا میں بارشیں نہ ہونے اور پانی کی کمی کی وجہ سے تین سال کی سخت پابندیوں کا سامنا ہے، کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا، پانی کی بچت کے اقدامات سے 6 ملین افراد متاثر ہوں گے۔
یہ طریقہ کار گزشتہ جنوری میں بھی اپنایا گیا تھا، جب کاتالونیا حکومت کی جانب سے خطہ خشک سالی کی روشنی میں "پری ایمرجنسی مرحلے” میں منتقلی کا اعلان کیا گیا۔
موسمیاتی کارروائی کے مشیر ڈیوڈ ماسکورٹ نے مطالبہ کیا کہ بارسلونا کو سٹیڈیم اور تربیتی مرکز میں گھاس کی آبیاری کیلئے استعمال ہونے والے پانی کی قیمت کی ادائیگی کرنی چاہیے یا گھروں میں جا کر نہانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا