جی بی حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، عوامی ایکشن کمیٹی

ویب ڈیسک: چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔
گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں 33 ویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام 15 مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتےدھرنے ختم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، اگلے مرحلے میں خواتین اوربچوں کو بھی شامل کریں گے۔
احسان علی ایڈووکیٹ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023 کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے،
انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق سے محروم گلگت بلتستان میں عائد تمام غیر قانونی ٹیکسز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف