6دہائیوں بعد بھارت کی ٹینس ٹیم آج پاکستان میں میچ کھیلے گی

ویب ڈیسک: 6 دہائیوں بعد بھارت کی ٹینس ٹیم آج پاکستان میں میچ کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق 60 سال بعد ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں مدمقابل ہوں گی،
دو ڈبلز اور دو سنگلز میچز آج اور کل کھیلے جائیں گے۔
قومی ٹیم میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں جبکہ محمد عابد نان پلیئنگ کپتان ہوں گے، قومی ٹینس ٹیم بھارت کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف میچ سے قبل اعصام الحق قریشی، عقیل خان اور دیگر کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہماری تیاری اچھی ہے،
کم بیک کریں گے اور جیتیں گے، ہماری ٹیم بھارتی ٹیم سے نمبر میں پیچھے ہے لیکن قوم کی دعاؤں کیساتھ جیت ہماری ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم