بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید

اسرائیلی وزیر بین گویر کی بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر بین گویر نے بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی حکومت پر بین گویر کی عوامی تنقید کا جواب دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بین گویر کا نام لیے بغیر نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے انٹرویو نے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ اور سینئر اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے بھی بین گویر کے تبصروں پر تنقید کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے ہفتہ وار کنیسٹ میٹنگ میں ایک انٹرویو میں انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کی بائیڈن انتظامیہ پر عوامی تنقید کو مخاطب کیا ہے۔
اسرائیلی آؤٹ لیٹ ہارٹز نے نیتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جاننے کے لیے (ان کی) مدد کی ضرورت نہیں ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں