الیکشن کمیشن

عام انتخابات کے لئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کیلئے 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے، تقریباً ڈیڑھ لاکھ بیلٹ باکس ریزرو رکھے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں،
بوتھ کیلیے دو بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے، بوتھ پر 1 بیلٹ باکس میں قومی جبکہ دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلیے ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ 2 پولنگ بوتھ پر5 بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جس میں سے ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا،

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے