فلسطینی ریاست مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ضروری ہے، ناروے

ویب ڈیسک: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے۔
میڈیا پر ایک انٹرویو میں ایسپن بارتھ ایڈے نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ناروے کی اوسلو معاہدہ سے غزہ جنگ بندی کی حمایت تک کوششوں پر بات کی۔
دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستی حل کی تجویز ایک مرتبہ پھر اُبھر کر سامنے آئی ہے لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویش ناک بات ہے۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی