جے یوآئی رہنما کو تھپڑ

جے یو آئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو تھپڑ جڑ دیا

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام ف کے انتخابی جلسے کے دوران جے یوآئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو تھپڑ جڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کا کرک میں جلسہ منعقد تھا، انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن مہمان خصوصی تھے۔
جونہی مولانا فضل الرحمٰن خطاب کی غرض سے اسٹیج پر آئے اور ضلعی امیر نے پہلے تو مولانا کو پھولوں کا ہار پہنایا اور ساتھ ہی گلے بھی لگ گئے۔
اسی دوران گلے لگتے ہی ضلعی امیر نے مولانا فضل الرحمٰن کے عقب میں کھڑے جنرل سیکریٹری کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا، اگرچہ تھپڑ رسید کرنے میں وہ ناکام رہے، تاہم اس کے باوجود وہ سب کی توجہ خوب حاصل کر گئے۔
اس پوری صورتحال کو خود مولانا نے بھی محسوس کیا مگر اسے نظرانداز کر دیا، جبکہ موقع پر موجود کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی