لوئردیر:بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ‘1اہلکار شہید‘1زخمی

ویب ڈیسک :لوئردیر میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا ۔
واقعہ شگوکش کے مقام پر پیش آیا جہاں بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم دریائے پنجگورہ کے قریب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھی کہ زوردر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل سبز علی شہید جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اجمل شدید زخمی ہو گیا ۔
زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئی-

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی