افغان تاجروں

افغان تاجروں کو کراچی بندرگاہ پر مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: چین میں افغان شپنگ ایسوسی ایشن کے صدر خان آغا گلزاد نے کہا ہے کہ افغان تاجروں کو کراچی کی بندرگاہ پر اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس بندرگاہ پر 1000 سے زائد کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بندرگاہ پر افغانستان کے تجارتی سامان پر پابندی سے تاجروں کو نقصان پہنچا ہے اور نگران حکومت کو اس مسئلے کا ازالہ کرنا چاہئے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارتی اشیا پر سے پابندیاں ہٹانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں