لابنگ جاری

خیبر پختونخوا :وزارت اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی میں لابنگ جاری

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے وزارت اعلیٰ کے لئے پی ٹی آئی میں علی امین گنڈاپور ،مشتاق غنی ،اکبر ایوب اور عاقب اللہ کے لئے لابنگ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق عہدوں کے حصول کے لئے سابق سپیکر قومی اسمبلی ،جنوبی اضلاع ،ہزارہ اور پشاور گروپ سامنے آگئے
گزشتہ روز صوابی میں ہونے پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس میں اہم امور پر غور‘ علی امین گنڈا پور مقدمات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عاطف خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے بنانے پر بھی غور جاری ہے ۔
ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے لئے نام کا فیصلہ پارٹی چیئرمین کریں گے
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حصول اور پارٹی کی بحالی کے معاملات زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق