حکومت سازی کی پیشکش

شہباز شریف کی آصف زرداری کو حکومت سازی کی پیشکش

ویب ڈیسک :ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول کو حکومت سازی کی پیشکش کردی‘ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔
وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے‘دونوں جماعتوں کے درمیان ایک بار پھر حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں الیکشن کے بعد نمبر گیم پر مشاورت ہوئی، مل کر حکومت بنانے اور دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا اور آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔
لیگی قائدین نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان