پینگیں

حکومت سازی، پیپلزپارٹی، (ن) لیگ کی محبت کی پینگیں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک: وفاق میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر قریب آنے لگے۔
حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔
دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس دوران پاور شیئرنگ فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے پر فی الحال فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات