37 حلقوں

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے نتائج روک دئیےگئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے نتائج روک دئیے گئے ہیں۔
جن میں قومی اسمبلی کے 15 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 56 ، این اے 53، این اے 60 ، این اے 69، این اے57، این اے 52، این اے 126، این اے 27 اور این اے 87 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دئیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ این اے 58 چکوال اور این اے 71 سیالکوٹ کے حتمی نتائج بھی روک دئیے گئے جبکہ این اے 51 راولپنڈی اور این اے 117 لاہور کے حتمی نتائج بھی روک دئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب الیشکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 22 حلقوں کا نتیجہ روک دیا گیا۔
جن میں پی پی 4، پی پی 7، پی پی 6، پی پی 15، پی پی 17، پی پی 12، پی پی 53، پی پی 121، پی پی 279، پی پی 133 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دئیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پی پی 283، پی پی 164، پی پی 46، پی پی 22، پی پی 49 اور پی پی 14 راولپنڈی کے حتمی نتائج بھی روکے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی