سراج الحق

الیکشن میں ناکامی‘ سراج الحق جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی

ویب ڈیسک :امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک بھر میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست پر جماعت کی امارت سے مستعفی ہو گئے ۔
ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا اس لئے انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفیٰ دیتا ہوں۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے صدر نے نئے امیر کے انتخاب اور اراکین کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان بھی کیا تھا۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان