شہزادہ گستاسب

نواز شریف دوبارہ پولنگ کرانا چاہتے ہیں تومیں تیار ہوں‘شہزادہ گستاسب

ویب ڈیسک :مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر دوبارہ پولنگ کرانا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ گستاسب کا کہنا تھا کہ نواز شریف بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں اپنی شکست کو تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کریں‘میں نے 25200 کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے ۔
نواز شریف کے رشتہ دار انہیں غلط اطلاعات دے کر اپنی شرمندگی مٹا رہے ہیں‘مانسہرہ میں مقامی امیدوار ہوں عوام نے درآمد شدہ امیدوار کو مسترد کردیا ہے ‘انتظامیہ نواز شریف کی ذاتی ملازم بن چکی ہے انکے رشتہ دار کے حکم مانے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 15 سے تیسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت اللہ نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔‘این اے 15 کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار اور ناکام ہونے والے تمام امیدواروں نے الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ مانسہرہ ہی کے 41 تورغر سے کامیاب امیدوار لائق خان کو 49 فارم جاری ہوگیا ہے‘تور غر سے قومی اسمبلی کے ووٹوں کو کیسے متنازعہ کیا جاسکتا ہے۔
شہزادہ گستاسب خان کا کہنا تھا کہ این اے 15 کی خاتون آر او پر دباو ڈالا جارہا ہے تین دن سے آفس نہیں آئیں‘اگر پر ہماری جیت اور اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی تو ہم دوبارہ الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں‘ مقامی نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا کو الیکشن کے متعلق تمام معلومات ہیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
انہوں نے مانسہرہ کے اسسٹنٹ آر او سے متعلق سوال پر گستاسب خان کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت خرابی سے متعلق معلوم ہوا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا