درخواستیں خارج

مریم نوازسمیت 18حلقوں کے نتائج کےخلاف درخواستیں خارج

ویب ڈیسک :لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز‘ خواجہ آصف سمیت 18حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائردرخواستیں خارج کر دیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ۔
رہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان سمیت 18حلقوں کے نتائج کو چینلج کیا گیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈارسمیت دیگرکی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائرکی گئی تھیں ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی