شراکت اقتدار

بڑی سیاسی جماعتوں میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے نہ پاسکا

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے 5 دن بعد بھی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا طے نہ پاسکا۔
مرکز میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں جس میں سیاسی بیٹھکیں اور مشاورت آج بھی جاری رہے گی۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شراکت اقتدار سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوا جس کے بعد اجلاس آج سہ پہر تین بجے پھرہو گا۔
اسلام آباد میں اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائے گی جس کے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، اجلاس میں بہت سے تجاویز ا?ئیں، آج حتمی فیصلہ کریں گے-

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود