نتائج چیلنج

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور این اے 48 کے نتائج چیلنج

ویب ڈیسک :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 اور این اے 48 اسلام آباد سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
این اے 47 سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹفیکشن جاری کر دیا ، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹفیکشن کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان