علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں۔
انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن حالیہ انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خیرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی