سید یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی کی جیت خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک :عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148سے جیتنے والے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی جیت خطرے میں پڑ گئی۔
حلقہ این اے 148کا آر او کی جانب سے اچانک نیا فارم 47جاری کردیا گیا ۔
نئے فارم 47کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے 68ہزار 59ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امید وار بیرسٹر تیمور ملک نے 67ہزار 955ووٹ حاصل کئے ہیں۔
آر او کی جانب سے نئے فارم 47 جاری ہونے پر بیرسٹر تیمور اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے حیرت کا اظہارکیاہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کے نام عمران خان کا خط بہت دیر سے آیا، رانا ثناء اللہ