انتخابی نتائج میں دھاندلی، جماعت اسلامی کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، ہم اس رزلٹ اور جعل سازی کو نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی نے پچھلے انتخابات کی دھاندلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اپنی سیٹوں کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے انتخابی نتائج کے خلاف کل یوم سیاہ منائیں گے اور کل ہی جعل سازی نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا