این اے 43

این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ پولنگ کی تاریخ تبدیل

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈی آئی خان کے 6پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشننز پر ری پولنگ 17 کے بجائے 19 فروری کو ہوگی۔
پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے مقرر کیا گیا جس کے لئے ریٹرننگ افسر کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ این اے 43 پر آزاد امیدوار داور کنڈی 824 ووٹوں سے مولانا اسعد محمود سے الیکشن جیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ