مانسہرہ این اے 15 پر شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49جاری نہ ہو سکا

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں حلقہ این اے 15 پر شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49جاری نہ ہو سکا۔ اس حلقہ کے فارم 49 کے اجراء میں ایک بار پھر تاخیری حربے آزماتے ہوئے ریٹرننگ افسر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 پر شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49 جاری نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ضلع مانسہرہ میں عدالت نے این اے 15 ہر نواز شریف کی درخواست خارج ہونے کے بعد شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49 جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق