رانا ثناءاللہ کے نام پرغور

پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ،رانا ثناءاللہ کے نام پرغور

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماءرانا ثنا ءاللہ کے نام پر غور جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، اس منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا۔
لیگی رہنماؤں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمن نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کےلئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کوبطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق