فیصلہ محفوظ

پرویز الٰہی کی انتخابی عذر داری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماءپرویز الٰہی کی پی پی 33 سے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پرویز الہٰی اور اہلیہ قیصرہ الہٰی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر قیصرہ الہٰی کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ آج کیس کی سماعت ہوگی لیکن کیس نہیں لگا، انتخابات میں قیصرہ الہٰی ایک لاکھ جبکہ پرویز الہٰی 40 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کمیشن سے استدعا کیا کہ آپ ریٹرننگ افسران سے فارم 45 بھی منگوائیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی ا?ئی چودھری پرویز الہٰی کی پی پی 33 سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار