مولانا فضل الرحمن

فیض حمید کانام غلطی سے زبان پر آگیاتھا،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا ۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ،جنرل فیض کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دارسمجھتا ہوں،اس معاملے کو زیادہ زیر بحث لانے کی بجائے تاریخ کے حوالے کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ میں نے ساری بات بتا دی ہے، اتنا کافی ہے، ہم پی ٹی آئی حکومت کو تحریک کے ذریعے ہٹانا چاہتے تھے، پی ڈی ایم ، پیپلزپارٹی ، اے این پی کی روزانہ میٹنگیں ہوتی رہتی تھی، مجھ سے اکیلے میں جنرل باجودہ کی بہت ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی سمیت کہیں بھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے، اختلافات کے باوجود پی ٹی آئی کا وفد ملاقات کر کے گیا، پی ٹی آئی وفد نے مثبت بات کہہ دی ہے، ان سے کہا آپ کی مہربانی آپ آئے ہیں لیکن دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ