حکومت نہ بنانے کی تجویز

لیگی اراکین کی وفاق میں حکومت نہ بنانے کی تجویز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن )وفاق میں حکومت بنانے پر تذبذ ب کا شکار ‘ میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین نے مرکز میں حکومت نہ بنانے کی تجویز دے دی ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے گئی‘ اجلاس میں شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، سعدرفیق اعظم نذیرتارڑ، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، سلمان شہبازاورملک احمدخان شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا ءنے نوازشریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پنجاب میں ن لیگ اور آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ن لیگ کی پنجاب میں آزاد اراکین کو ساتھ ملا کر تعداد 154 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی اتحادی جماعت کی غیراصولی بات کونہیں ماننا چاہیے۔
کچھ شرکا کی رائے تھی کہ وفاقی حکومت لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ریاست کوبچانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز میں ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔
نواز شریف نے ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار کیلئے نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل