انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 9 کا آج سے آغاز

ویب ڈیسک: پاکستان کے لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کا آج سے رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
قلندرز اور یونائیٹڈ آج رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم میں ٹکرائِبنگے۔
لیگ میں شامل 6 ٹیمیں 2 مرحلوں میں 34 میچز کھیلیں گی۔ میچز کیلئے 4 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یاد رہے ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں