انتخابی نتائج میں دھاندلی، پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: انتخابی نتائج میں دھاندلی اور نتائج میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آج پنجاب کے مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ان منتخب مقامات میں لاہور پریس کلب، قصور کے مسجد چوک، ننکانہ کے کچہری چوک، نارووال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد پریس کلب، گوجرانوالہ کے نوشہرہ روڈ الراہی ہسپتال چوک، منڈی بہاؤالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدر اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں دیگر مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئِے کہا ہے کہ راولپنڈی ایف 9 پارک، جہلم کے الیکشن کمیشن آفس، چکوال تلاگنگ کے پریس کلب، اٹک کے فوارہ چوک، خوشاب کے ڈی سی آفس، بھکر کے زیم والا تحصیل کلر کوٹ، سرگودھا کے قینچی موڑ اور میانوالی کے روکھڑی موڑ پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی نتائج میں‌دھاندلی کی وجہ سے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف