وفاقی کابینہ

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر آمادہ

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت ‘پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر آمادہ ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملکر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہرکر دی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے
چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ سپیکر نامزد کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گی جس میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا‘ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا