درختوں کی کٹائی

محکمہ جنگلات کی غفلت :وزیرستان لدھا میں درختوں کی کٹائی جاری

ویب ڈیسک :ملک بھر میں شجر کاری مہم پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود محکمہ جنگلات کی غفلت کے باعث وزیرستان لدھا میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
درختوں کا انسانی معاشرے میں اہمیت سے انکار ممکن نہیں ‘جنگلات کی کٹائی آب و ہوا کی تبدیلی ، گلوبل وارمنگ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کیلئے کسی کا پیغام نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

درختوں کی کٹائی ایک ہی وقت میں سیلاب ،جنگلی حیات کی تباہی ، انسانی معیار زندگی کو کم کرنے سمیت کئی نقصانات کا باعث بنتی ہے لیکن محکمہ جنگلات اور متعلقہ حکام خواب غفلت کا شکار ہیں ۔
وقت کی اہم ضرورت ہے کہ شہریوں کودرختوں کی اہمیت اور فوائد پر آگاہی دی جائے تاکہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ