جمرود، بارش و برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں بارش و بافباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق جمرود کے میدانی علاقوں باڑہ میں بارش جبکہ تیراہ کے علاقے میں برف باری جاری ہے جس سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاوہ میں بارش و برفباری سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے لیکن دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
علاقہ میں بارش کی وجہ سے پانی بازاروں میں جمع ہوگیا اور پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی