مرتضیٰ سولنگی

کمشنرراولپنڈی کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی چکی ہے‘ مرتضیٰ سولنگی

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملے پراعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بن چکی ‘الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے۔
آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری