ن لیگ حکومت سازی

حکومت سازی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی چھٹی نشست آج ہوگی

ویب ڈیسک: انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا جس کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی چھٹی نشست آج ہوگی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت سازی کا معاملہ تاحال حل نہ کیا جا سکا ہے۔ اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے حکام کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشہ روز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حکام کے مابین مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، آج چھٹا دور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چھٹی نشست کے بارے میں امکان ہے کہ حکومت سازی کے بارے میں معاملات طے پا جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ