صوابی، بجلی لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔
وپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو سے لیکر تین سو یونٹ تک فری کیا جائے یہ ہمارا حق ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم ہمارے صوبے کے ضلع صوابی میں ہے اور یونٹ بھی مہنگا ہے اس پر مستزاد یہ کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 16 سے 18 گھنٹے ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ صوابی کے عوام کے لئے یہ جنگ جاری رہے گا، اس موقع پر کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت ہم وپڈا کیساتھ مذاکرات کرنے کو تیار نہیں۔ یاد رہے کہ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے صوابی جھانگیرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے اگلے ماہ پیرس پروازیں چلانے کیلئے تیار