سراج الحق

انتخابات جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں،سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024ءکے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ”عبرت ناک جیت “ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔
امیر جماعت نے مزید کہا کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم