فارم 45 تبدیل کرنے پر آر اوزکے خلاف کارروائی کی جائے، کامران بنگش

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مزاحیہ انداز میں فارم 45 اپ لوڈ کیا گیا ہے جو الیکشن ٹیمپر شدہ فارم 45 تھا۔
مگر ابھی تک آر اوز فارم 45 نہیں دے رہا، درخواست دینے کے باوجود آج تک جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز نے کرپشن کی، ان کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ میرے خلاف ایک ہی نوعیت کے مختلف مقدمات ہیں جن کی منسوخی کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات ہیں کہ میں نے لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسایا ہے۔ مجھے تمام کیسز میں ریلیف مل چکا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران بنگش نے کہا کہ جس فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کئے گئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فارم 45 دکھایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 میں تبدیلی کرنے پر متعلقہ آر او کے خلاف کارروائی کریںگے ۔ پی ایس ایل میں ہاری ہوئی ٹیموں کو جتوانے کے لئے پشاور کے آر اوز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی