پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی ائی رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت پشاور ہائیکورٹ نے منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم نے میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ میاں اسلم اقبال نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال نے پشاور ہائیکورٹ میں حاضری دی۔ راہداری ضمانت کے بعد میاں اسلم متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونگے۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام