کم وقت میں زیادہ رنز، بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کم وقت میں زیادہ رنز جڑ کر ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 10 ہزار رنز بنا ڈلے جو ان کا ایک الگ کارنامہ ہے۔
یاد رہے کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے یہ کارنامہ 271 اننگز کھیل کر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 285 اننگز میں 10 ہزار کا سنگ میل عبور کیا۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف