مالاکنڈ، سوزوکی پک اپ پرفائرنگ، 2 مقامی تاجر جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے الاڈھنڈ لنک روڈ میں سوزوکی پک اپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 مقامی تاجر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوزوکی پک اپ پر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں سمیت زخمی کو بھی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طورپر وجہ عناد معلوم نہ ہو سکی۔ یاد رہے کہ مالاکنڈ میں‌الاڈھنڈ لنک روڈ پر فائرنگ سے 2 مقامی تاجر جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد